آصف زرداری پر سازش کے الزام کا کیس: شیخ رشید پر 2 مارچ کو فردجرم عائد ہوگی

آج عدالتی کارروائی کے دوران پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کیا، جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 2 مارچ مقرر کی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید پر 2 مارچ کو پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قتل کی سازش رچنے کے الزامات عائد کرنے کے معاملے میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو 2 فروری کو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین عمران خان کے قتل کی سازش تیار کرنے کا الزام لگانے پر آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم عمران خان کا 22 فروری سے جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نیب اور ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے

آج عدالتی کارروائی کے دوران پولیس نے مقدمے کا چالان پیش کیا، جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 2 مارچ مقرر کی۔

اس موقع پر شیخ رشید نے استدعا کی کہ 15 مارچ کی تاریخ مقرر کی جائے کیونکہ انہوں نے ایک کانفرنس میں شرکت کرنی تھی، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق چالان جمع کرانے کے بعد مقامی عدالت کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اڈیالہ جیل میں گرفتاری اور مختصر قید کے بعد شیخ رشید کو 16 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے ضمانت دی تھی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

اپنی پیشی کے بعد میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے سب سے بڑے ادارے کو ٹیکسٹ کیا ہے کہ انصاف زندہ رہنا چاہیے۔ انصاف مر جائے تو ملک مر جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا دوران تفتیش مجھ سے موبائل فونز کے پاس ورڈ مانگے گئے میں نے وہ بھی دے دیئے۔ موبائل فونز میں 90 فیصد صحافیوں کے نمبر تھے اور دس فیصد اہم سرکاری اہلکاروں کے نمبر تھے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 88 وزیر ہیں  اور کہہ رہے ہیں کہ خرچہ کنٹرول کرنے جارہے ہیں، یہ گاڑیاں کیا تمہارے باپ کے پیٹرول سے چلیں گی۔ یہ لوگ پرائیویٹ مافیا کے جہاز استعمال کرتے ہیں۔  جس تیزی سے میرے چالان کاٹ رہے ہیں مجھے نظر آرہا ہے کہ مجھے سسرال جانا پڑے گا۔ مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا ، سولہ دن مجھے کسی شکل نہیں دیکھنے دی گئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے مجھ پر 2 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ دی ہے۔ اب میں اس کرپٹ ٹولے کو ختم کرکے دم لوں گا۔ یہ چور ضمنی الیکشن سے بھاگ چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر