لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 70 مستعفی ارکان قومی اسمبلی کو بحال کردیا
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 70 مستعفی ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ان حلقوں میں ضمنی انتخابات کو روکنے کا حکم صادر کردیا ، عدالت نے ای سی پی سے 7 مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 70 مستعفی ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے 70 ارکان قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ میں ڈی نوٹیفائی پی ٹی آئی ارکان کا کیس، ای سی پی کی انٹرا کورٹ اپیل
اسد عمر، فواد چوہدری، شاہ محومد قریشی سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں نے درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا تھا۔
درخواست میں موقف تھا کہ اسپیکر نے استعفی منظور کرنے کے سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا جبکہ الیکشن کمیشن نے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کردیا ۔
درخواست میں استدعا تھی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹی فائی کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے اور ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے ۔
لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا ہے ۔
عدالت نے تحریک انصاف کی استدعا پر پنجاب کے ایم این ایز کی حد تک ضمنی الیکشن بھی تاحکم ثانی روکتے ہوئے الیکشن کمیشن سے 7 مارچ کو جواب طلب کرلیا ۔
عدالت نے واضح کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کیے جانے اور ڈی نوٹی فائی سے متعلق مزید سماعت 7 مارچ کو ہوگی ۔









