شاباش کراچی! یقین رکھیں اور ہمیں کوئی روکنے والا نہیں، شنیرا اکرم

وہ لوگ جو ہارنے کے خوف سے میچز میں نہیں آتے ہیں وہ سچے پرستار نہیں ہیں اور اس وقت ہمیں پورے شہر کو اس یقین کی ضرورت ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں، اہلیہ وسیم اکرم

پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز کراچی کنگ کے صدر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مسلسل3 شکستوں کے بعد پہلی کامیابی حاصل کرنے پر کراچی کنگز کی بھرپور حوصولہ افزائی کی ہے۔

شنیرا اکرم نے کراچی کے شائقین سے میدان میں آکر اپنی ٹیم سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہد آفریدی کی نصیحت کام نہیں آئی، محمد عامر کی پھر بدتمیزی

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے مسلسل 3 شکست کے بعد روایتی حریف لاہور قلندر کو ہرادیا

شنیرا اکرم نے پی ایس ایل 8 میں مسلسل 3 شکست کے بعد پہلی فتح پر کراچی کنگز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ”شاباش کراچی!یقین رکھیں ،ہمیں کوئی روکنے والا نہیں“۔

اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں شنیرا اکرم نے لکھاکہ”وہ لوگ جو ہارنے کے خوف سے میچز میں نہیں آتے ہیں وہ سچے پرستار نہیں ہیں اور اس وقت ہمیں پورے شہر کو اس یقین کی ضرورت ہے کہ ہم جیت سکتے ہیں۔ آپ اپنا کام کریں اور کھلاڑی  اپنا کام کریں گے،یقین کی طاقت پہاڑوں کو ہلا سکتی ہے،تو کراچی ! آئیے کچھ پہاڑوں کو ہلانا شروع کریں “۔

انہوں نےایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ”جی ہاں کراچی کیلیے پچھلے سال ایک بہت ہی بدقسمت دور تھا، لیکن وہ گزشتہ سال تھا! ہمارے پاس ایک اچھا پہلو ہے، ناقابل یقین فین فالوونگ ہے اور ہم صرف شروعات میں ہیں۔ یقین رکھیں، یہ کرکٹ ہے اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں، کرکٹ   میں کچھ بھی اور سب کچھ ممکن ہے“۔

متعلقہ تحاریر