پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات: ن لیگ صدر کی تاریخ پر متفق نہیں

وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر بنچ کی تشکیل پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے  سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر تشکیل بنچ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیر اعظم نے صدر کو خط لکھنے سے متعلق پارٹی کے قانونی مشیروں سے مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیے

کفایت شعاری کمیٹی رکن نے 200 ارب روپے کی بچت ناکافی قرار دے دی

توشہ خانہ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے ابتک تحائف کی تفصیلات طلب کرلیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دینے کے اعلان کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر بنچ کی تشکیل پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے انعقاد پر بھی مشاورت ہوگی، ملکی امن و امان سے متعلق اے پی سی کے انعقاد سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے، وزیر اعظم انتخاب کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، جیل بھرو تحریک ناکام ہوگئی،عوام نے پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست مسترد کردی۔

متعلقہ تحاریر