جنت مرزا نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا توڑ نکال لیا
سوچ رہی ہوں کہ اب سڑک پر گھوڑا لے کر نکلوں اور سب کو بھی یہی چاہیے کہ گھڑ سواری سیکھ لیں تاکہ یہ پٹرول کا مسئلہ ختم ہوجائے، ٹک ٹاکر

ملک میں کمرتوڑ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے ہرایک پریشان ہے۔ معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا توڑ نکال لیا۔
معروف ٹک ٹاکر نے گھڑ سواری سیکھنے پر غور شروع کردیا اور دوسروں کو بھی یہی مشورہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وہ دوسری خواتین کی توجہ کا عادی ہوگیا تھا، جنت مرزا نے عمر بٹ کو چھوڑنے کی وجہ بتادی
جنت مرزا کی کزن کی شادی میں ڈانس کی وڈیو وائرل
معروف ٹک ٹاکر کی ایک وڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں مہنگے پٹرول سے چھٹکارا پانے کا نسخہ بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
A horse, a horse! My kingdom for a horse!
— Khurram Qureshi (@qureshik74) February 23, 2023
جنت نے کہاکہ وہ سوچ رہی ہیں کہ اب سڑک پر گھوڑا لے کر نکلیں اور سب کو بھی یہی چاہیے کہ گھڑ سواری سیکھ لیں تاکہ یہ پٹرول کا مسئلہ ختم ہوجائے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خآتون ٹک ٹاکر نے رواں میں اپنے منگیتر معروف ٹک ٹاکرعمر بٹ سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان پر دوسری خواتین میں دلچسپی لینے کا الزام عائد کیا تھا۔









