پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 168 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 167رنز اسکور بنائے تھے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 14 میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 14 میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے  باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کی جانب سے میتھیو ویڈ اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا۔ کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری جب جیمز ونس 12 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ جیمز ونس کی وکٹ انور علی حاصل کی۔

کنگز کی دوسری وکٹ 141 کے مجموعی اسکور پر گری جب طیب طاہر 46 گیندوں پر 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ان کی وکٹ احسان اللہ نے حاصل کی ۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

کراچی کنگز کی تیسری وکٹ 148 کے اسکور پر گری جب اوپننگ بلے باز احسان اللہ کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ میتھیو ویڈ نے 47 گیندوں کا سامنا کیا اور 46 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ آج ہماری کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر پوائٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کریں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ آج ان کا آخری میچ ہے کوشش ہوگی کہ کھیل کا اختتام جیت سے کریں۔

دوسری جانب آج کے میچ میں کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بولر محمد عامر، حیدر علی اور عمران طاہر کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ محمد موسیٰ، طیب طاہر اور تبریز شمسی کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا  گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر