لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر گرفتار
سابق فوجی افسر کو تھانہ رمنا میں مدعیت میں درج مقدمے پر اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیاگیا،آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے کے مقدمے میں اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق لیفٹیننٹ جزل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سپریم کورٹ آف پاکستان نے گذشتہ ایک سال کے دوران 24 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے
اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ: سپریم کورٹ میں درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
پولیس کا کہنا ہے کہ امجد شعیب پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ تھانا رمنا میں درج ہے۔پولیس کے مطابق امجدشعیب کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج ہے،انہیں صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب یوٹیوب پر اپنا وی لاگ کرتے ہوئے ہیں جو عوام میں خاصا مقبول ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد سابق فوجی افسر مسلسل حکومت اور اداروں کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے۔