ڈی ایچ ایل کا پاکستان میں "امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹ” سروس معطل کرنے کا اعلان

ڈی ایچ ایل حکام کے مطابق پاکستان کی ریگولیٹری اتھارٹیز کی جانب سے غیرملکی کمپنیز کیلئے بیرونی ترسیلات زر پر پابندی کی وجہ سے امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹ معطل کی جارہی ہے، 15 مارچ تک آؤٹ باؤنڈریز شپمنٹ کو 70 کلو گرام تک محدود کردیا گیا ہے

امریکی کوریئر کمپنی ڈی ایچ ایل نے ترسیلات زر پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی صارفین کیلئے اپنی "امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹ” 15 مارچ 2023 سے معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔  

ڈی ایچ ایل کے مطابق پاکستان کی ریگولیٹری اتھارٹیز کی جانب سے غیرملکی کمپنیز کیلئے بیرونی ترسیلات زر پر پابندی کی وجہ سے امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹ معطل کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

کمپنی کے جاری کردہ اعلامیہ کے ترسیلات زر پر عائد پابندی کی وجہ سے پاکستان کے صارفین کیلئے 15 مارچ 2023 سے "امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹ کو معطل کردیں گے۔

 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر پر پابندی عائد کی گئی جبکہ ہمارے ترسیلات بین الاقوامی ہوا بازی اور گیٹ  وے کے ذریعے ہوتی ہے جوکہ  جس کے مشکلات کا سامنا ہے ۔

ڈی ایچ ایل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس رکاوٹ نے ڈی ایچ ایل ایکسپریس کیلئے مکمل پروڈکٹ کی فراہمی کی سروسز کو جاری رکھنا غیر پائیدار  اور سخت مشکل بنا دیا ہے۔

ڈی ایچ ایل انتظامیہ نے پاکستانی صارفین نے درخواست کی ہے کہ آؤٹ باؤنڈریز شپمنٹ کو 70 کلو گرام تک محدود کرنا ہوگا جبکہ پک اپ کی آخری تاریخ 15 مارچ ہوگی ۔

امریکی کوریئر کمپنی ڈی ایچ ایل نے "امپورٹ ایکسپریس پروڈکٹ” کی معطلی پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد پاکستا ن میں مکمل سروسز بحال کردیں گے ۔

کمپنی حکام نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت سے باقاعدہ رابطے میں ہیں تاکہ ہمارے لیے زیر التواء ترسیلات زر مسائل جلد حل ہوں اور صارفین کو مکمل سہولیات فراہم کی جائے ۔

متعلقہ تحاریر