سب سے بڑا سینڈ آرٹ اسٹرکچر پاکستان کے نام
بابر علی سومرو اور راجہ سومرو نے دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا سینڈ آرٹ اسٹرکچر10 گھنٹے میں بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
پاکستانی نوجوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے بڑا سینڈ آرٹ اسٹرکچر بنا کر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع دادو کے دونوجوان بھائیوں نے دبئی میں شیشے کے اندرریت سے پینٹنگ بنائی ہے۔ بابر علی سومرو اور راجہ سومرو نے دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا سینڈ آرٹ اسٹرکچر10 گھنٹے میں بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اٹلی میں ایک ڈالر کا گھر خریدیں
دبئی میں ایک نجی ادارے نے یہ مقابلہ منعقد کرایا تھا۔ دونوں نوجوان اس فن سے متعلق مختلف نمائشوں اور مقابلوں میں گزشتہ 17 سال سے دبئی میں حصہ لے رہےہیں۔
اِس مقابلے میں بابر علی سومرو اور راجہ سومرو نے ریت سے شیشہ میں فنپارے بنانے میں 2735 کلو ریت کا استعمال کیا ہے۔ اِس ریت کی مدد سے پاکستانی نوجوانوں نے ایک تصویر بنائی ہے جس میں عرب کی ثقافت کا رنگ نمایاں ہے۔
اُس تصویر کو دنیا کا سب سے بڑا سینڈ آرٹ اسٹرکچر کا اعزاز مل گیا ہے۔