وزیراعظم کو اظفر احسن کا خط؛ مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ بندش سے آگاہ کیا
سابق چیئرمین بورڈ آف انوسمنٹ نے وزیراعظم کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی بدحالی کی وجہ مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ بند ہونے لگے ہیں، محمد اظفر احسن نے شہباز شریف سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے

سابق چیئرمین بورڈ آف انوسمنٹ محمد اظفر احسن کا کہنا ہے کہ معاشی بحران کی وجہ سے ملک میں موبائل کی مینوفیکچرنگ کیلئے لگنے والے یونٹ بند ہونا شروع ہوگئے۔
سابق چیئرمین بورڈ آف انوسمنٹ محمد اظفر احسن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی بدحالی کی وجہ مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ بند ہونے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاشی بدحالی کا ملبہ پی ٹی آئی حکومت پر ڈال دیا
سابق وزیر مملکت محمد اظفر احسن کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال اورڈالر کی قیمت میں بے انتہا اضافے نے موبائل صنعت کو سخت نقصان پہنچایا ہے ۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ کیلئے لگنے والے یونٹ بھی بند ہونے سے ہزاروں ملازمین کے بیروزگار ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے کھلے خط میں کیا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت لگائی گئی موبائل فون فیکٹری ٹرازیشن ٹیکنو الیکٹرک کو جبری بندش کا سامنا ہے۔
شہباز شریف کو لکھے گئے کھلے خط میں اظفر احسن نےکہا کہ صنعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو صورتحال ناقابل تلافی ہو سکتی ہے۔
اظفر احسن نے کہا کہ ہمیں دنیا پر یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان اب بھی لامحدود صلاحیتوں کے ساتھ مواقع کی سرزمین ہے۔ خوشحال پاکستان کیلئے آپ کی حمایت کا منتظر ہوں ۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرازیشن ٹیکنو الیکٹرانکس ماہانہ 3 لاکھ اسمارٹ موبائل بناتی تھی تاہم ایل سی نہ کھلنے کی بند ہوگئی جس سے 3 ہزار ملازمین جس میں 400 انجینئرز شامل ہیں بیروز گار ہوگئے ۔
سابق چیئرمین بورڈ آف انوسمنٹ محمد اظفر احسن کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف یہ زرمبادلہ فراہم کر کے لاکھوں روز گار بچا سکتے ہیں۔









