3 لاکھ 19 ہزار ڈالرز کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، 1 ماہ بعد 2 ملزمان گرفتار

تھانہ لنڈی کوتل پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 43 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تھانہ لنڈی کوتل پولیس کی ڈالرز ڈکیتی کیس میں کامیاب کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، 43 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ، گروہ کے سرغنہ و دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 31 جنوری کو لنڈی کوتل بائی پاس روڈ پر امریکی ڈالرز ڈکیتی کی ایف آئی آر مزکورہ تاجر فواد شنواری کی مدعیت میں تھانہ لنڈی کوتل میں درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: اسٹیل ٹاؤن سے لاپتہ 6 سالہ فرح کی لاش برآمد، پڑوسی قاتل نکلا

کراچی: بہادر آباد میں بلڈر سے 5 کروڑ 94 لاکھ روپے کی ڈکیتی

فواد شنواری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پانچ مسلح نامعلوم ملزمان نے ہمیں بائی پاس روڈ پر روکا اور اسلحے کہ نوک پر ہم سے 3 لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالرز چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈی پی او خیبر کی نگرانی میں ایس ایچ او لنڈی کوتل اکبر آفریدی کی سربراہی میں اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تحقیقات کرتے ہوئے واقع میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان تواب خوگا خیل سے 23 لاکھ اور وہاب مختیار خیل کے قبضے سے 20 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کیے گئے ہیں۔

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں سرغنہ سمیت گروہ کے دیگر ملزمان کی بھی نشاہدہی کی ہے ، سرغنہ و دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او اکبر آفریدی کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرکے باقی ماندہ رقم بھی برآمد کرلی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر