عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست لاہور ہائی کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرادی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرد گئی ہے، یہ لائحہ عمل پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موصول ہونے کے بعد اختیار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چھٹی ہونے کے باوجود لاہور ہائی کورٹ کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں، اور پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا

پنجاب الیکشن؛ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

ایڈووکیٹ اظہر صدیق ، رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری ، وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما اسد عمر سمیت کئی دیگر رہنما بھی لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں پہنچے۔

لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود ٹرائل کورٹ میں پیش ہوکر شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں ، اور اپنی بےگناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں ، لہٰذا اسی بنیاد پر عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

درخواست کا آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے سے متعلق ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا ، تاہم عمران خان کی قانونی ٹیم کی یہ کوشش ہے کہ درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ، تاکہ عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے آج ہی عدالت کے سامنے پیش ہوسکیں۔ تاہم رجسٹرار آفس کی جانب سے ابھی تک عمران خان کی قانونی ٹیم کو کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا۔

متعلقہ تحاریر