نواز شریف کی لندن میں بینٹلے کار کے سیر سپاٹے اور شاپنگ کی وڈیو تنقید کی زد میں آگئی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز سے منسلک پروڈیوسر مغیث علی نے نواز شریف کی وڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لندن کے کسی مال میں شاپنگ کیلئے جارہے ہیں، صحافی نے لکھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہے جبکہ نواز شریف لندن میں شاپنگ کررہے ہیں

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی اپنے بیٹے حسن نواز کے ہمراہ بینٹلے کار میں لندن کے شاپنگ مال میں تشریف لانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز سے منسلک پروڈیوسر مغیث علی نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی وڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لندن کے کسی مال میں شاپنگ کیلئے جارہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
غربت کی ماری قوم رل گئی، نواز شریف لندن میں ہوٹل پر چائے پینے میں مصروف
مغیث علی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ نواز شریف لندن میں شاپنگ کررہے ہیں جبکہ عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں موجود ہیں۔
نواز شریف لندن میں شاپنگ کررہے ہیں جبکہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیںpic.twitter.com/BNQTRCpUYv
— Mughees Ali (@mugheesali81) March 5, 2023
اس سے قبل لندن کے ہیروڈس اسٹور میں میاں نوازشریف کی تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ فرنیچر کی خریداری کرتے ہوئے نظر آرہے تھے
نواز شریف کی ہیروڈس اسٹور کی تصاویر سامنے آنے پر صارفین نے کہا تھا کہ شہباز شریف دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلا رہے کہ ہماری مدد کی جائے جبکہ ان کے بڑے بھائی مہنگے ترین اسٹور میں شاپنگ کررہے ہیں۔
میاں نواز شریف کی لندن کے مختلف ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں لی گئی تصاویر وائرل کی گئیں تھیں جس میں وہ ایک مہنگے ہوٹل میں چائے کے چسکے اڑاتے نظر آئے تھے ۔
دنیا نیوز لندن کے بیوروچیف اظہر جاوید نے نواز شریف کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم لندن کے ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے۔
شاہد جعفری ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” بلکل چائے پینا جرم نہیں لیکن ایک ایسا شخص جو عدالت سے جھوٹ بول کر بیرون ملک فرار ہو تو پھر ایسے شخص کو چائے پینے پر شرم آنی چاہے۔