پیمرا کی پابندی کے خلاف عمران خان کی دائر درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ناقابل سماعت قرار دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ناقابل سماعت قرار
جے ایس گروپ کو بینک اسلامی کے اکثریتی حصص کے حصول سے روک دیا گیا
واضح رہے کہ گذشتہ روز جب درخواست دائر کی گئی تھی تو رجسٹرار آفس نے پٹیشن کے ساتھ پیمرا کا آرڈر نہ لگانے پر اعتراض لگا دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوٹا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
بیرسٹر احمد پنسوٹا کی جانب سے دائر درخواست میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے ، بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کے پاس عدالت کے علاؤہ کوئی اور آپشن موجود نہیں ، عدالت نے پیمرا کی جانب سے لگائی گئی پابندی فوری طور پر کالعدم قرار دے۔









