اعظم خان اور شاداب خان کے فوٹو سیشن نے پرستاروں کو نرگس فخری کی یاد دلادی
اعظم خان نے نشان پاکستان پر بنوائی گئی اپنی اور شاداب خان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صارفین سے رائے معلوم کی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان شاداب خان اور اعظم خان نےاسلام آباد میں واقع نشان پاکستان پر فوٹوسیشن کروایا ہے جسے دیکھ کر پرستاروں کو بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کے مشہور زمانہ اشتہار کی یاد آگئی۔
اعظم خان نے اپنی اور شاداب خان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صارفین سے رائے معلوم کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
مارٹن گپٹل کی فاتحانہ اننگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو ہرادیا
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہراکر پلے آف میں جگہ پکی کرلی
اعظم خان نے اپنے ٹوئٹ میں شاداب خان اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”کس نے بہتر کیا ہے؟رائے شماری شروع ہوچکی ہے“۔
Who did it better? Voting open now pic.twitter.com/J7TTGez7ac
— Azam Khan (@MAzamKhan45) March 6, 2023
صارفین کو اعظم خان کی شرارت پسند آئی اور بڑی تعداد نے ان کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر کو پسند کیا تاہم صارفین نے بلے باز کو سراہنے کے ساتھ ساتھ میمز کی بھرمار بھی کردی۔
کئی صارفین کو اعظم خان اور شاداب خان کا انداز دیکھ کر کچھ سال قبل پاکستانی اخبارات میں شائع ہونے والا موبائل فون سروس کا وہ اشتہار یاد آگیا جس میں بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کو سرخ لباس میں لیٹے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
کئی صارفین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹارز کی تصویر کا سوشل میڈیا وائرل اس تصویر سے بھی موازنہ کیا جس میں ایک عمر رسیدہ شخص کو کرکٹ کے میدان میں دیوار پر بیٹھ سگریٹ کے مزے لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔









