پی ایس ایل سیزن 8: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو چاروں شانے چت کردیا

زلمی نے قلندرز کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ قلندرز مقررہ اوورز میں صرف 172رنز ہی بنا پائے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو ایک آسان میچ میں 35 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اور 19.3 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز اسکور کیے تھے۔

جواب میں لاہور قلندرز کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا اور ابتدائی چار بلےباز صرف 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 1 رنز پر ، دوسری اور تیسری وکٹ 19 رنز پر جبکہ چوتھی وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

لاہور قلندرز کی 5ویں وکٹ 135 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان شاہین شاہ آفریدی 36 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ان کی وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی۔

لاہور قلندرز کی چھٹی وکٹ 162 کے مجموعی اسکور پر گری جب سکندر رضا آؤٹ ہوئے انہوں نے 7 گیندوں کا سامنا کیا اور 20 رنز اسکور کیے ، ان کی اننگز میں دو چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

قلندرز کی 7ویں وکٹ 166 کے مجموعی اسکور پر گری جب حسین طلعت 37 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 5 چھکے بھی شامل تھے۔ 8ویں وکٹ ایک رن کے اضافے سے پویلین لوٹ گئی۔ 9ویں وکٹ 168 کے مجموعی اسکور پر گری۔ 10ویں وکٹ 172 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئی۔ اور اس طرح زلمی نے قلندرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے ارشد اقبال اور وہاب ریاض نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، عظمت اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عامر جمال کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اعظم خان اور شاداب خان کے فوٹو سیشن نے پرستاروں کو نرگس فخری کی یاد دلادی

مارٹن گپٹل کی فاتحانہ اننگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو ہرادیا

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور بلے باز صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا ، دونوں کی جوڑی نے گراؤنڈ کی چاروں اطراف شاندار اسٹورکس کھیلتے ہوئے 107 رنز کی شراکت داری قائم۔ اس موقع پر صائم ایوب ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔ صائم ایوب نے 36 گیندوں کا سامنا کیا اور 68 رنز اسکور کیے ، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل تھے۔

زلمی کی دوسری وکٹ 125 کے مجموعی اسکور پر گری ، دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جنہوں نے 6 گیندوں پر 9 رنز اسکور بنائے۔

پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 168 رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم آؤٹ ہوئے انہوں نے 41 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے ، ان کی اننگز میں چار چوکے اور صرف دو چھکے شامل تھے۔

پشاور زلمی کی چوتھی وکٹ 179 ، 5ویں وکٹ 183 ، چھٹی وکٹ 199 پر گری۔ اسی طرح 7ویں وکٹ 203 ، 8ویں وکٹ 203 اور 9ویں وکٹ بھی 203 پر گری۔ 10ویں وکٹ 207 پر پویلین لوٹ گئی۔

پشاور زلمی نے 19.3 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر شاہین شاہ آفریدی رہے جنہوں نے 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

حارث رؤف ، زمان خان اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ تحاریر