پاکستان بحریہ کی سمندر میں کارروائی؛ 15 ملین ڈالرکی منشیات برآمد، اسمگلر گرفتار

پاکستان بحریہ کے جہاز نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر تعیناتی کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں مشکوک کشتی سے 15 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کرکے اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے

پاکستان بحریہ کے جہاز نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی گشت پر تعیناتی کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدارضبط کرلی ہے ۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدارضبط کرلی گئی  ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور اے این ایف کا سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن

پریس ریلیز کےمطابق پاکستان بحریہ کے جہاز نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کرتے ہوئے سمندر میں ایک مشکوک ماہی گیر کشتی کو روکا جس سے منشیات بر آمد ہوئی ہے ۔

 کشتی کی تلاشی لینے پر بحریہ کے جوانوں نے 280 کلو گرام منشیات (کرسٹل اور آئس) قبضے میں لے لی جس کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ تقریبا 15 ملین امریکی ڈالرز ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نیوی کے حکام نے قبضے میں لی گئی کشتی اورا سمگلرز کو مزید قانونی کارروائی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بحریہ کے جہاز کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن ملکی سمندری سرحدوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

متعلقہ تحاریر