اداکار فیروز خان کو نواز الدین صدیقی کے ساتھ اظہار ہمدردی مہنگا پڑگیا
فیروز خان نے نوازالدین صدیقی کے حق میں ٹوئٹ کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکنے کامشورہ دیدیا۔شدید تنقید کے بعد فیروز خان نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

اہلیہ سے علیحدگی کے بعد گھریلو تشدد کے الزامات کی زد میں آنےو الے پاکستانی اداکار فیروز خان کو سابقہ اہلیہ سے ریپ کے الزامات کا سامنا کرنے والے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی سے اظہار ہمدردی مہنگا پڑگیا۔
فیروز خان نے نوازالدین صدیقی کے حق میں ٹوئٹ کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکنے کامشورہ دیدیا۔شدید تنقید کے بعد فیروز خان نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
نوازالدین صدیقی نے سابقہ اہلیہ کے الزامات پر چپ کا روزہ توڑ دیا
گھر سے نکالے جانے کے بعد نواز الدین صدیقی کے بیوی بچوں نے رات کہاں گزاری؟
اداکار فیروز خان نے گزشتہ روز سابقہ اہلیہ عالیہ کے الزامات کےجواب میں نواز الدین صدیقی کی جانب سے جاری کیا گیا وضاحتی بیان اپنے ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”میرے پسندیدہ اداکارہ کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار“۔

فیروزخان کے ٹوئٹ پر صارفین نے طنزیہ تبصروں کی بھرمار کردی۔ایک صارف نےا نہیں موقع پرست قرار دیتے ہوئے ان کیلیے ہدایت کی دعاکردی۔
ایک صارف نےلکھاکہ رب نے ملائی جوڑی،ایک اندھا اور ایک کوڑھی۔ایک صارف نے فیروز خان کو مشہور شخصیات میں سب سے زیادہ توجہ کا طالب قرار دیدیا۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ سر پہلے اپنے مسئلے کو حل کرلیں پھر دوسروں کی حمایت کیجیے گا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ گھٹیا لوگ اپنے جیسے گھٹیا لوگوں کی حمایت کرتے ہوئے۔ایک اور صارف نے لکھاکہ تم دونوں ایک جیسے توجہ کے طالب ہو اسی لیے اسے نیک تمنائیں بھیج رہے ہو۔ صارفین کے طنزیہ تبصروں کے بعد فیروزخان نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔









