لگتا ہے حکومت عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینا چاہتی ہے، زلمے خلیل زاد

حکومتی اتحاد کے زیرانتظام پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو الیکشن کیلیے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کردے گی۔حتیٰ کہ پی ٹی آئی کو چند دنوں میں کالعدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے، سابق امریکی مندوب

امریکا کے سابق مندوب برائے جنوبی ایشیا زلمے خلیل زاد نے ایک مرتبہ پھر کھل کر سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی۔

زلمے خلیل زاد  نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حکومتی اتحاد کے زیرانتظام پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو الیکشن کیلیے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کردے گی۔حتیٰ کہ پی ٹی آئی کو چند دنوں میں کالعدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی گرفتاری سے سیاسی بحران مزید گہرا ہوگا، زلمے خلیل زاد

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہے، امریکا کی سالانہ رپورٹ  

زلمی خلیل زاد نےا پنے ٹوئٹر تھریڈ میں مزید لکھاکہ لگتا ہےحکومت نے عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینےکا فیصلہ کیا ہے، ایسےاقدامات پاکستان کے سیاسی، معاشی اورسکیورٹی بحران کوگہرا کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پہلےہی کچھ ممالک طے شدہ سرمایہ کاری کے منصوبےمعطل کرچکے ہیں، آئی ایم ایف سپورٹ اب تک مشکوک ہے۔اگر مندرجہ بالااقدامات اٹھائے گئے توپاکستان کیلیے عالمی تعاون مزید کم ہوجائے گا۔سیاسی تقسیم اور تشدد بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ”مجھے امید ہے کہ پاکستان کے سیاسی رہنما قومی مفاد کیلیے تباہ کن پست   سیاست سے اوپر اٹھیں گے ، اگر نہیں، تو مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ ایسے کھیلوں میں استعمال ہونے سے انکار کردے گی   جو قوم کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔میری پاکستان کے بارے میں تشویش بڑھتی جارہی ہے“۔

یاد رہے کہ زلمے خلیل زاد نے رواں ہفتے دوسری مرتبہ پاکستانی سیاست پر تبصرہ کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان فوری الیکشن پر زور دیا تھا۔تاہم  دفترخارجہ نے زلمے خلیل  کے بیان کو  پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت   قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ زلمے خلیل زاد نے رواں ہفتے دوسری مرتبہ پاکستانی سیاست پر تبصرہ کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان فوری الیکشن پر زور دیا تھا۔تاہم  دفترخارجہ نے زلمے خلیل  کے بیان کو  پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت   قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر