پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھوچڈھا میں قربتیں بڑھنے لگیں

ادکارہ اور سیاستدان نے بدھ اور جمعرات کو ہوٹلوں پر ساتھ کھاناکھایا،تصاویر سوشل میڈیا پروائرل،دونوں اچھے دوست ہیں، ڈیٹ نہیں کررہے، رپورٹس

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی  کے رہنما راگھو چڈھا کے بیچ قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں بدھ اور جعمرات کو ایک ساتھ  ہوٹلوں میں کھانا کھاتے پائے گئے۔

اداکارہ اور سیاستدان یکے بعد دیگرے سیر سپاٹے نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا کہ آیا پرینیتی اور راگھو فی الحال ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے

فلم تھری ایڈیٹس کا سیکوئل آرہا ہے؟کرینا کپور سمیت دیگر کاسٹ نے اشارہ دیدیا

دیپیکا کا سرعام رنویر کا ہاتھ تھامنے سے انکار، مداح تشویش میں مبتلا

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق پرینیتی اور راگھو صرف اچھے دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے  ۔ تاہم مداحوںکو  پرینیتی اور راگھو کی وضاحت کا  انتظار ہے۔

اس سے قبل دونوں نے بدھ کی رات کو گڑگاؤں کے ویسٹن ہوٹل میں رات کا کھانا کھایا تھا، وہیں جمعرات  کو دونوں نے  باندرا کے ایک ریستوراں میں رات کا کھانا کھایا تھا۔ ان کی  آؤٹنگ کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔

 پرینیتی کو  پرسکون  لباس میں ملبوس  ریستوران کے باہر تعینات پاپرازیوں کو سلام کرتے ہوئے دیکھا گیا، راگھو جو پنجاب سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں، اپنی کار میں رسمی شرٹ اور پینٹ پہنے ہوئے نظر آئے۔

اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو پرینیتی اور راگھو لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ پڑھ چکے ہیں اور کافی عرصے سے دوست ہیں۔ وہ ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر بھی فالو کرتے ہیں۔ وہ دونوں سفر کرنا پسند کرتے ہیں اور وہ اکثر کم دریافت بین الاقوامی سفری مقامات کے بارے میں گفتگو کرتے رہتے ہیں۔

کام کے محاذ پرپرینیتی اگلی فلم  میں چمکیلا میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی، اس کے بعد وہ فلم کیپسول گل میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

متعلقہ تحاریر