سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے شوہر کو معاف کردیا
سائٹ سپرہائی وے تھانے کی پولیس نے اسکیم 33 میں چھاپہ مار کر ملزم گوپال کو گرفتار کیا تھا، متاثرہ خاتون تھانے پہنچ گئی، واقعے کو غلط فہمی کا نتیجہ قراردیکر شوہرکورہا کروادیا۔

کراچی کے شہری کی سوشل میڈیا پر بیوی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزم کو اسکیم 33 سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔
تاہم متاثرہ خاتون نے تھانے پہنچ کر شوہر کے حق میں گواہی دیدی اور واقعے غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیدیا جس پر پولیس نے ملزم کو بیوی کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔
یہ بھی پڑھیے
پاک پتن میں جائیداد کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل
نارتھ ناظم آباد تھانے سے 3 مغوی بازیاب، 2 برطرف اہلکاروں سمیت 5 ملزم گرفتار
سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی پولیس ٹیم نے اسکیم 33 پی ٹی وی سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر گوپال کو گرفتار کر لیا۔شوہر کی اپنی بیوی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں گوپال اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو کی مدد سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔تاہم فوری طور پر ملزم گوپال کی بیوی سونیا بھی تھانے پہنچ گئی اور بیان دیا کہ” میں فون پر بات کر رہی تھی جس پر میرے شوہر کو شک ہوا کہ یہ کسی لڑکے سے بات کر رہی ہے“۔
خاتون نے کہاکہ”میرے شوہر نے غصے میں آ کر مجھ سے کہا کہ کس سے بات کر رہی ہو, اس کے ساتھ ہی شوہر نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا، تاہم میں اپنے شوہر کو معاف کرتی ہوں“۔پولیس نے خاتون کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے پر اس کے شوہر گوپال داس کو رہا کر دیا۔









