نسیم شاہ کا تماشائی کے شادی سے متعلق سوال پر بے بسی کا اظہار
پاکستان اور افغانستان کے مابین شارجہ میں کھیلی گئی ٹی 20 سیریز کے دوران باؤنڈری لائن پر پیش آئے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تماشائی کے شادی سے متعلق سوال پر بے بسی کا اظہار کردیا۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین شارجہ میں کھیلی گئی ٹی 20 سیریز کے دوران باؤنڈری لائن پر پیش آئے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان نے تیسرا ٹی20، افغانستان نے سیریز جیت لی، شاداب کے 100 شکار مکمل
جنوبی افریقا نے ٹی 20 کرکٹ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنادیا
وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیلڈنگ پر کھڑے نسیم شاہ سے اسٹینڈ میں موجود تماشائی سوال کرتا ہے کہ نسیم بھائی شادی کب کر رہے ہیں؟جس پر نسیم شاہ نے ہاتھوں کے اشاروں سے جواب دیتے ہوئے بے بسی کا اظہار کیا۔
Question to Naseem Shah from fans in the stands 😂#AFGvPAK pic.twitter.com/8KFMEJw5Yr
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) March 28, 2023
ویڈیو میں فاسٹ بولر کے جواب کہ بعد شائقین کرکٹ کو ہنستے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں افغانستان نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی تھی۔سیریز کے ابتدائی دونوں میچز افغانستان کی ٹیم کے نام رہے تھے جبکہ تیسرا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔









