عام انتخابات 2 سال کیلیے ملتوی کرنیکا حکومتی منصوبہ بے نقاب
ستمبر میں نئی سپریم کورٹ ملک میں ہنگامی حالت کے حکومتی موقف کو تسلیم کرکے موجودہ حکومت کو 2 سال کی مہلت دیدی گی، انسانی حقوق کی عالمی کارکن کیرین جوڈا فشر واشنگٹن میں تعینات روزنامہ ڈان کے بیورو چیف انور اقبال سے واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو منظر عام پر لے آئیں
انسانی حقوق کی جرمن امریکن کارکن کیری جوڈا فشر نے عام انتخابات 2 سال تک ملتوی کرنے کا حکومتی منصوبہ بے نقاب کردیا۔
کیرین جوڈا فشر واشنگٹن میں تعینات روزنامہ ڈان کے بیورو چیف انور اقبال کی جانب سے فراہم کردہ معلومات منظر عام پر لے آئیں۔ کیرین جوڈا فشر کے مطابق ستمبر میں نئی سپریم کورٹ ملک میں ہنگامی صورتحال کے حکومتی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اس حکومت کو مزید 2 سال دیدی گی۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائی کورٹ نے غداری کے قانون کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دے دیا
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
مقبوضہ کشمیر میں 10 سال تک فرائض انجام دینے کےبعد 2016 میں مودی سرکار کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر بھارت سے نکالی گئی کیرین جوڈا فشر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”واشنگٹن میں ڈان کے بیورو چیف (جو پی پی پی کے لیے پی آر کرتے ہیں) مجھے فخر سے کہتے ہیں کہ ستمبر میں ایک نیا چیف جسٹس ہوگا جو انتخابات کو کم از کم 2 سال کے لیے ملتوی کرنے کی اجازت دے گا۔ یہ شرمناک منصوبہ ہے“۔
So the bureau chief of Dawn in DC (who does PR for the PPP) tells me proudly that there will be a new CJ who will allow the elections to be postponed in September for at least 2 years. I guess that’s the plan… Shamefull!
— carin jodha fischer (@carin__fischer) March 29, 2023
روزنامہ ڈان واشنگٹن کے بیورو چیف نےجوڈا فشر کے ٹوئٹ پر تبصرے میں لکھا کہ”یہ ایک نجی گفتگو تھی اور آپ نے مجھ سے پوچھے بغیر اسے یہاں پوسٹ کیا اور صرف اپنے مطلب کی بات بیان کی ہے“۔
I did not use your name! You did! I shared the entire text the way you did! All exchanges with journalists are never private! Have you ever texted me just to see how I am? It is always a search for information which I never mind….
— carin jodha fischer (@carin__fischer) March 29, 2023
خاتون نے جواب میں لکھاکہ” میں نے آپ کا نام نہیں لیا، آپ نے خودکو ظاہر کیا ،میں نے گفتگو کا پورا متن اسی طرح شیئر کیا جس طرح آپ نے بیان کیا، صحافیوں کے ساتھ کی گئی گفتگو کبھی بھی نجی نہیں ہوتی، کیا آپ نے کبھی مجھ سے حال چال معلوم کرنے کیلیے میسیج کیا؟آپ ہمیشہ معلومات کی تلاش میں ہوتے ہیں جس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوتا“۔
کیرین جوڈا فشر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انور اقبال کے ساتھ ہونے والی تمام گفتگو حرف بہ حرف شیئر کردی۔جس میں انور اقبال نے مبینہ حکومتی منصوبہ بیان کرتے ہوئےکہاکہ”یہ ہوچکا ہے، اب وہ چیف جسٹس کو نااہل قرار دیں گے اور قاضی فائز عیسیٰ کو لائیں گے،ستمبر میں نئی سپریم کورٹ ملک میں ہنگامی حالات کے حکومتی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت کو 2 سال کی مہلت دیدے گی“۔
And that was preceded by this
"This is done. Now they will disqualify the chief justice and bring Faiz Isa.”
— carin jodha fischer (@carin__fischer) March 29, 2023
جس پر کیرین جوڈا فشر نے کہاکہ” ایسا ہونا شرمناک اور پاکستان کیلیے المیہ ہوگا،یہ پاکستان کی بدترین حکومت ہے، واشنگٹن اس فیصلے پر اعتراض کرے گا،یہاں امریکی محکمہ خارجہ اور پنٹاگون سمیت ہر کوئی الیکشن کا انتظار کررہا ہے“۔









