گلوکار بلال مقصود میوزیشن اور رہنما تحریک انصاف سلمان احمد کے بڑے فین نکلے

بلال مقصود کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنا پہلا البم تیار کررہے تھے تو ہم نے سلمان احمد کی بہت سی ٹونز جو انہوں نے ہمارے لیے ترتیب دی تھیں استعمال کی تھیں۔

33 سال قبل اسٹرنگز بینڈ کی ابتداء کرنے والی معروف کمپوزر اور گلوکار بلال مقصود نے معروف پاکستانی نژاد امریکی موسیقار ، راک گٹارسٹ ، میوزیشن اور سوشل ایکٹوسٹ سلمان احمد سے اپنی پہلی ملاقات کا واقعہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میوزیشن اور رہنما تحریک انصاف سلمان احمد سے اپنی پہلی ملاقات کی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ "ہم لوگوں کی پہلی البم ریکارڈ ہو رہی تھی ، یہ شائد 89 کا آخر تھا یا پھر 90 کا ابتدائیہ تھا ، ای ایم آئی میں ہم بیٹھے تھے اور ریکارڈنگ کررہے تھے ، اور میرے پاس جو پروسیسر تھا وہ "راک مین” تھا۔ اس کا ریک مونٹ تھا۔ وہ "راک مین” ہم نے سلمان احمد کا پروسیسر دیکھ کر خریدا تھا ، سلمان احمد کے پاس ایک پوکٹ سائز کا روک مین تھا جو اس کی پینٹ کی بلٹ کے ہمیشہ لٹکا رہتا تھا ، اس کی ٹون ہم کو بہت پسند تھی۔ میں ، فیصل اور رفیع اس ٹون کے بہت فین تھے۔”

یہ بھی پڑھیے 

گلوکار بلال مقصود کا نیا گانا دھیم تانا پرستاروں کو پسند آگیا

بلال مقصود نے نیا گانا ’تھوڑا تھک سا گیا ہوں‘ جاری کردیا

گلوکار بلال مقصود نے مزید بتایا کہ "ہم نے کہا ٹھیک ہے جب ہم اپنی البم ریلیز کریں گے تو ہم اس راک مین کے ساتھ کریں گے۔ ہم نے رفیع کو سنگاپور بھیجا اور اس نے وہاں سے وہ روک مین خریدی۔ ہمیں ای ایم آئی سے کچھ فنڈز ملے تھے تاکہ ہم اپنے انسٹرومنٹس خرید سکیں۔ ہم نے روک مین خریدا ، گیٹار خریدا ، ڈرم مشین خریدی۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

بلال مقصود کے مطابق "ہم ریکارڈنگ  کررہے تھے میں ٹونز بنانے کی کوشش میں لگا ہوا تھا ، مجھے بہت زیادہ تجربہ نہیں تھا ، خیر کچھ بنا کر گانے ریکارڈ ہو رہے تھے ، اور ایک دن سلمان احمد وہاں آئے۔ اس زمانے میں وہ ای ایم آئی میں گانے ریکارڈ کرانے آتا تھا ، ثمینہ یا برزخ کا زمانہ تھا ، وہ اندر آئے ، یہاں پر ہماری سلمان احمد سے پہلی ملاقات ہوئی تھی ، اس نے کہا کہ دکھاؤ اور اس نے بہت اچھا بجایا ، جو ٹون میں بجا رہا تھا ، اسی ٹون کو جب سلمان احمد نے پلے کیا تو وہ کوئی اور ساؤنڈ کررہی تھی ، پھر اس نے کہا اچھا میں تمہیں ٹونز بنا کر سناتا ہوں، پھر اس نے ایک دو ٹونز بنائیں ، اور جو ہم نے البم تیار کی اس پوری البم میں آل موسٹ ہار گانے میں وہ ٹونز موجود تھی ، چار پانچ گانوں میں وہ ٹونز تو تھی ہی ، ایک ردھم کی ٹون تھی جو سلمان احمد بنا کر گیا تھا پھر ہم نے اس ٹون کو اپنی البم میں کافی استعمال کیا۔”

متعلقہ تحاریر