فاسٹ بولر محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپسی کا اشارہ مل گیا

محمد عامر کو سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کا پیغام دے دیں کہ وہ کسی بھی بیان بازی سےگریز کریں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں، سلیکشن کمیٹی کے رکن کی فاسٹ بولر کے منیجر کو ہدایت

پاکستانی شائقین کرکٹ اور فاسٹ بولر محمد عامر کے مداحوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔ محمد عامرجلد بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے محمدعامر کو بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کیلیے گرین سگنل دیدیا۔محمد عامر کو جلدانٹرنیشنل کرکٹ کھیلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

بابراعظم، فخرزمان اور حارث رؤف عمرے کی ادائیگی کیلیے حجاز مقدس میں موجود

ملالہ یوسفزئی پاکستان ویمن کرکٹ لیگ میں ایک ٹیم خریدنے کی خواہش مند

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  سلیکشن کمیٹی کےاہم رکن نےسابق قومی کرکٹرمحمدعامرکے مینجرسے   رابطہ کیا ہے۔محمد عامر کے مینجر کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پی سی بی چاہتاہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے رکن نے منیجر کوکہا کہ محمدعامرکوسلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کا پیغام دے دیں کہ وہ کسی بھی بیان بازی سےگریز کریں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں۔

ذرائع کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا محمدعامراپنی واپسی پر توجہ دیں اور پریکٹس کو یقینی بنائیں،محمد عامر کو جب پی سی بی کہے تو فوری ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔

سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے مطابق محمدعامر بہترین بولر ہیں پاکستان کو انکی ضرورت ہے، عامر کو پیغام دیں کہ وہ ہدایات پرعمل کریں جلد پاکستان کی طرف سے کھیلیں گے۔

متعلقہ تحاریر