پی ٹی آئی کی 22 افسران کی پنجاب میں تعیناتی رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی و صوبائی حکومت کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی ہے ان بائیس افسران کی تعیناتی روکی جائے

پاکستان تحریک انصاف نے بائیس سینئر افسران کی پنجاب میں تعنیاتی رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں بائیس سینئر افسران کی پنجاب میں تعنیاتی رکوانے کیلئے درخواست دائر کی جس میں ان افسران کی پوسٹنگ روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو کلین چٹ دے دی

پی ٹی آئی نے سینیر قانون دان قاضی مصباح کے زریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن ، وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بائیس افسران پر تحفظات ہیں، انہیں پنجاب میں الیکشن سے پہلے انہیں تعنیات نہ کیا جائے،  افسران الیکشن میں اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت ان بائیس افسران کو پنجاب میں تعنیات نہ کرنے کا حکم دے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

تحریک انصاف نے 22 انتظامی و پولیس افسران کی فہرست تحریری درخواست کے ہمراہ الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی جس میں الیکشن کمیشن سے ان 22 افسران کو تعینات نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو بتایا تھا کہ ان افسران کی دورانِ الیکشن پنجاب میں تقرریاں پورے انتخابی عمل کو داغ دار کردیں گی، دستور کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخاب کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کا پابند ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا

ہائیکورٹ میں جمع کروائی جانے والی فہرست میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس/پراوینشیل مینجمنٹ سروس اور پولیس کے 11, 11 افسران کے نام شامل ہیں۔

نبیل اعوان، کیپٹن عثمان، عمر شیر چٹھہ، سمیر سید، محمد علی رندھاوا، اجمل بھٹی، احمد رضا سرور، عامر کریم خان، ڈاکٹر راشد منصور، عامر خٹک اور سید علی مرتضیٰ کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

بلال صدیق کمیانہ، کیپٹن کم ان انوار، کیپٹن سہیل چودھری، راؤ سردار علی خان، رضا صفدر کاظمی، ڈاکٹر عابد خان، حافظ عطاءالرحمٰن، بابر سرفراز آلپہ، سہیل ظفر چٹھہ، رانا ایاز سلیم اور سید علی ناصر رضوی کے نام بھی ہائیکورٹ کو بھجوا دیے گئے۔

متعلقہ تحاریر