پنجاب حکومت کا آٹا تقسیم کے دوران جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے بڑا اعلان

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کے اعلان کے مطابق آٹے کی تقسیم کے درمیان جاں بحق ہونے افراد کے ورثاء کو فی کس 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مفت آٹا تقسیم کے دوران جاں بحق ہونے والوں کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے الائیڈ اسپتال کی صفائی کے ناقض انتظامات اور طبی سہولتوں کے فقدان کی شکایات پر سخت ایکشن  لیتے ہوئے ایم ایس الائیڈ اسپتال فیصل آباد ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا اور ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کا سپریم کورٹ کے تین ججز کے خلاف متوقع ریفرنس ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ رکاوٹ بنے گا

وزیراعظم نے قرارداد کے بعد ایک اور قرارداد لانے کا اعلان کردیا

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد کے مختلف آٹا سنٹر کے دورے کئے اور سرگودھا روڈ پر حاجی کیمپ میں قائم آٹا پوائنٹ کا معائنہ کیا ، جس کے بعد ہاکی اور اقبال سٹیڈیم میں قائم فری آٹا پوائنٹس کا بھی دورہ کیا۔

محسن نقوی نے فری آٹا پوائنٹس پر شہریوں کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ شہریوں سے انتظامات بارے دریافت بھی کیا۔ شہریوں نے بائیو میٹرک تصدیق میں درپیش مسائل کے حوالے سے شکایات کی۔ محسن نقوی نے شکایات کے فوری حل کے لیے انتظامیہ کو احکامات جاری کیے۔

کمشنر سلوت سعید اور ڈی سی علی عنان قمر نے آٹے کی تقسیم کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کو بریفننگ بھی دی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ "آٹا پوائنٹس پر شہریوں کی آسانی کیلئے اچھے انتظامات کیے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کریں گے”۔

انہوں نے اس موقع پر یہ بھی اعلان کیا حکومت پنجاب صوبے میں آٹے کی تقسیم کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی الائیڈ اسپتال میں مریضوں کو ملنے والی سہولیات اور علاج معالجے کا جائزہ لینے کے لیے پہنچے ، جہاں انہوں نے ایمرجنسی میں انتظامات چیک کیے جبکہ ایک مریض کی شکایت پر میڈیکل وارڈ میں گئے اور مریضوں سے اسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جبکہ شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو ہدایات جاری کیں اور ایمرجنسی سہولیات کی بہتری کے لیے اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر چوہدری نے انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دی۔

متعلقہ تحاریر