وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا کی منسوخی نئے معاشی طوفان کا پیش خیمہ
وفاقی وزیر خزانہ نے دورہ امریکا منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے، اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کرنی تھی تاہم ان کی جگہ پاکستانی وفد عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اسپرنگ اجلاس میں شرکت کرے گا
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکا کا دورہ مسنسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ وزیر خزانہ نے دس اپریل سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی بہار اجلاس مں شرکت کرتا تھی۔
وزیر خزانہ کا دورہ امریکہ ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
فروری 2022 کے بعد حکومتی قرض میں 27فیصد اور مہنگائی میں 31فیصد اضافہ
یو اے ای حکام سے ملاقاتوں کا ابھی کوئی شیڈول دوبارہ ترتیب نہیں دیا گیاِ۔عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اسپرنگ اجلاس میں پاکستانی وفد شرکت کرے گا۔ پاکستانی وفد میں سیکریٹری خزانہ یعقوب حامد شیخ اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز شرکت کریں گے۔
پاکستان کے وفد میں گورنر اسٹیٹ بنک بھی امریکہ جائیں گے۔ پاکستانی وفد آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کی بحالی پر بات چیت کرے گا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان حکومت کی طرف سے سستا پٹرول کی پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔ آئی ایم ایف کو ابھی تک پاکستان کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ کی تصدیق نہیں ہو رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب بہت اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔









