ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 5.61 کروڑ ڈالر کی کمی
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3.64ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1.97کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ، ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر9ارب 76 کروڑ ڈالر رہے

ملکی زر مبادلہ کے مجموی ذخائر میں 5.61کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے31 مارچ کو ختم ہو نے والے ہفتے کے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کردیں۔
یہ بھی پڑھیے
خریف کے موسم میں فصلوں کو 27 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ ہے، ارسا
فروری 2022 کے بعد حکومتی قرض میں 27فیصد اور مہنگائی میں 31فیصد اضافہ
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5.61 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 9.76 billion as of March 31, 2023.
For details https://t.co/WpSgomnKT3 pic.twitter.com/gI1Yv9fYLr— SBP (@StateBank_Pak) April 7, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 31 مارچ تک 9 ارب 76 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3.64 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.20 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.97 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.55 ارب ڈالر رہے۔









