شاہین شاہ آفریدی مسجد اقصیٰ میں جاری اسرائیلی مظالم پر بول اٹھے

اہل ایمان ایک جسم کی مانند ہیں، اگر جسم کا کوئی حصہ ٹھیک نہ ہو تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے، ہم مسجد اقصیٰ میں بار بار ہونے والے ظلم کو محسوس کرسکتے ہیں، فاسٹ بولر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل 7اور 8 کی فاتح لاہور قلندرزکے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھادی۔

شاہین شاہ آفریدی نے اسرائیلی دہشت گردی کا شکار فلسطینی مسلمانوں نے سے اظہار یکجہتی کیلیے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیے

اسرائیل کے جنوبی لبنان اور غزہ میں فضائی حملے، مغربی کنارے میں 2 یہودی خواتین قتل

انگلش کاؤنٹی کلب ناٹنگھم شائر نے شاہین شاہ آفریدی سے معاہدہ کرلیا

شاہین آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں ارشاد نبویﷺ لکھا کہ”اہل ایمان ایک جسم کی مانند ہیں، اگر جسم کا کوئی حصہ ٹھیک نہ ہو تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے، ہم مسجد اقصیٰ میں بار بار ہونے والے ظلم کو محسوس کر سکتے ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کی مشکلات کو آسان فرمائے،  آمین۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے انتہاپسند صہیونیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بکروں کی قربانی دینے کی متروکہ رسم کی ادائیگی کے اعلان کے بعد سے مسلمان اور قابض اسرائیلی انتظامیہ کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

قابض اسرائیلی پولیس نے بدھ اور جمعرات کو مسجد میں اقصیٰ میں  فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی بڑی تعداد سمیت مسلمان عبادت گزاروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔

مسجد اقصیٰ اسرائیلی درندگی کےردعمل میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نےجمعرات کو  جنوبی لبنان اور غزہ سے اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائرکیے تھے  جس کے جواب میں صہیونی فضائیہ نے جوابی حملوں میں غزہ اور جنوبی لبنان کونشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ تحاریر