ٹی ٹی پی اور داعش کے دہشتگرد سی ٹی ڈی پنجاب کے شنکجے میں آگئے

سی ٹی ڈی) پنجاب  نے صوبے کے مختلف اضلاع میں چھاپوں کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے آٹھ دہشتگردوں کو حراست میں لیکر دھماکا خیز مواد، دستی بم اور پروپیگنڈا مواد برآمد کرلیا ہے

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مخلتف کارروائیوں کے دوران کالودم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش سے منسلک دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب  نے صوبے کے مختلف اضلاع میں چھاپوں کے دوران آٹھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور پولیس لائن دھماکا؛ سی ٹی ڈی کا حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ٹریس کرنے کا دعویٰ

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق  حراست میں لیے گئے افراد میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے ارکان شامل ہیں۔

میڈیا کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ان چھاپوں کے دوران گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور پروپیگنڈا مواد برآمد کرلیا ہے۔

گرفتار کیے گئے عسکریت پسندوں میں ٹی ٹی پی کے رکن اختر نواز اور داعش سے تعلق رکھنے والے محمد عثمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ سے 4، ڈیرہ غازی خان سے ایک اور بہاولپور سے ایک کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے گئے 6 عسکریت پسندوں کی شناخت فواد اللہ، فقیر محمد، آصف نواز، ضیاء الرحمان، عتیق احمد اور بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار تمام دہشت گردوں کا تعلق مختلف عسکری تنظیموں سے ہے۔ عسکریت پسندوں کے خلاف کیس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سی ٹی ڈی نے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت چھ ایف آئی آر درج کیں۔

متعلقہ تحاریر