وائرل سے بیمار ہونے سے لیکر وائرل کیلیے بیمار ہونے تک ہم بہت دور نکل آئے، عدنان صدیقی
ایک وقت تھا جب لوگ وائرل سے بیمار ہوا کرتے تھے لیکن سوشل میڈیا کی چکاچوند اور راتوں رات ملنے والی شہرت کی بھوک میں اب لوگ وائرل ہونے کیلیے بیمار پڑرہے ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی نے اسی معاشرتی برائی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ زارا نور عباس نےاپنے عمرے کی یادگار وڈیو شیئر کردی
سجاد علی کے صاحبزادے گلوکاری کے ساتھ ساتھ نقالی کے بھی ماہر نکلے
عدنان صدیقی نے اپنے مختصر سے ٹوئٹ میں معاشرے میں تیزی سے سرائیت کرنے والی بیماری کی حقیقت بیان کردی۔اداکار نے لکھا کہ وائرل سے بیمار ہونے سے لے کر وائرل کیلیے بیمار ہونے تک، ہم بہت دور آچکے ہیں۔
From getting sick with viral to getting sick of viral, we have come far. #suchalongjourney
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 9, 2023
ایک صارف نے اداکار کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ”ہم نے اپنی شناخت، ثقافت اور تعلقات کو کھودیا ہے“۔ایک اور صارف نے لکھاکہ”یہ وائرس ابھی باہر ہی ہے، دھیان رکھیے گا“۔