وزیر اعظم کی بہو کا مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو مہنگی ترین لسی پینے کا مشورہ

حمزہ شہباز کی اہلیہ نے مہنگائی کے ہاتھوں مرتی عوام کو سحر و افطار میں "انہار ملک" کی لبن (لسی) پینے کا مشورہ دےدیا، مذکورہ لسی کی بوتل کی قیمت تین ہزار روپے ہے

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی اہلیہ نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو سحر و افطار میں مہنگی ترین لسی پینے کا مشورہ دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بہو نے مہنگائی کے ہاتھوں ادھ موئی قوم کو سحر و افطار میں "انہار ملک” کی مہنگی ترین ٹیٹرا پیک لبن (لسی) پینے کا مشورہ دے ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

تمام تدابیر بیکار، مہنگائی کا زور برقرار، مہنگائی کی شرح 44 فیصد ہوگئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حمزہ شہباز شریف کی اہلیہ نے لبن (لسی) کی ایک بوتل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سحری و افطاری میں یہ استعمال کی جائے۔

وزیراعظم کی بہو نے مہنگائی میں کھجور سے محروم قوم کو بتایا کہ "انہار ملک” کا لبن لاہور میں کسی بھی مقامی دکاندار کے پاس دستیاب ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی بہو کی جانب قوم کو جس لسی پینے کی ترغیب دی جارہی ہے اس کی ایک بوتل کی قیمت مبلغ تین ہزار روپے ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح 49 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور ایسے حالات میں عوام کے پاس کھجور کی خریداری کا بجٹ بھی ناممکن ہوچکا ہے ۔

ملک میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضآفے سے عوام شدید پرشیان ہیں کہ ان کے پاس آٹا خریدنے کے پیسے بھی محدود ہوتے جارہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے مفت آٹے کی تقسیم کے دوران ملک میں کئی اموات ہوچکی ہیں اور ایسے وقت میں وزیراعظم شہباز شریف کی بہو نے مہنگی ترین لسی پینے کا مشورہ دیکر قوم کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔

متعلقہ تحاریر