کچلاک میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 پولیس کے جوان شہید
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد بھی مارا گیا۔
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار پولیس کے جوان شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس کے جوان سرچ آپریشن کررہے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے
فورسز کی کامیاب ترین کارروائی، کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی گلزار امام گرفتار
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک
پولیس حکام کے مطابق آپریشن میں انسداد دہشتگردی فورس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد بھی مارا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مارے گئے دہشتگرد کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، تاہم دہشتگردوں تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کوئٹہ کے علاقے شاہراہ اقبال پر بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔









