ارشد شریف نے قتل کے بعد بھی مریم نواز کی بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کی تفصیلات عام کردیں
شریف خاندان کی تین بی ایم ڈبلیو سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے مرحوم اینکر پرسن ارشد شریف نے بڑے دلچسپ انکشاف کیے۔
گذشتہ روز معروف صحافی اور اینکر پرسن منصور علی خان کے پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جسے میں منصور علی نے مریم نواز سے توشہ خانہ سے لی گئی بی ایم ڈبلیو سے متعلق سوال کیا تو مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس کبھی بی ایم ڈبلیو کار نہیں تھی، تاہم اب مقتول صحافی ارشد شریف صاحب اس جہان فانی سے کوچ کرنے کے باوجود مریم نواز کی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں سامنے لے آئے ہیں۔
شریف خاندان کی تین بی ایم ڈبلیو سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے مرحوم اینکر پرسن ارشد شریف نے بڑے دلچسپ انکشاف کیے۔
ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں عمران خان کے ٹوئٹ کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ کہ مریم نواز کو آفیشل پروٹوکول دیا جاتا ہے، جس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ سرکاری پروٹوکول نہیں ہے ، عمران خان صاحب جھوٹ بولتے ہیں ، مریم نواز جب جوڈیشل اکیڈیمی پہنچی تو خاندان کی پرائیویٹ گاڑیاں تھی۔
یہ بھی پڑھیے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 90 دن میں الیکشن سے متعلق سوالات گول کرگئے
ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ سے بڑھ گئی، الیکشن کمیشن
ارشد شریف نے بتایا کہ مریم صفدر جس بی ایم ڈبلیو سے اتریں ، اس کا نمبر دیکھیں تو ایس این 777 ہے ، اور یہ بی ایم ڈبلیو گاڑی ہے۔ جن کے متعلق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ خاندان کی ذاتی گاڑیاں تھی ، جب آپ اسلام آباد کے ایکسائز کے رجسٹریشن پر جاتے ہیں تو محمد داؤد صاحب کا 125 موٹر سائیکل بی ایم ڈبلیو میں تبدیل ہوجاتا ہے، ہم محمد داؤد جو صاحبزادے ہیں کالے خان صاحب کے ، کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ بی ایم ڈبلیو کے مالک ہو گئے ہیں۔ اور اگر وہ کلیم کرنا چاہیں تو وہ بی ایم ڈبلیو کلیم کرسکتے ہیں۔
ارشد شریف نہ ہوکر بھی پردے فاش کر رہا ہے۔ مریم نے کہا کہ انکے پاس BMW تو کبھی تھی ہی نہیں تو ارشد شریف کے پیش کیئے حقائق کیا تھے؟ #اس_کو_کاٹو #بگڑی_خاتون_مریم pic.twitter.com/citZwql1BA
— Nausheen Peerwani (@NausheenPirwani) April 10, 2023
پروگرام میں شامل مہمان اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے ارشد شریف نے درخواست کی آپ محمد داؤد کو مبارکباد دیں گے جس پر اسد عمر نے محمد داؤد کو مبارکباد دی۔ اور بتایا کہ وہ گاڑی کلیم کرسکتے ہیں۔
اسی طرح سے ارشد شریف نے اپنے پروگرام میں ایک دوسری بی ایم ڈبلیو گاڑی کا ویڈیو کلپ چلایا ، جس کا رجسٹریشن نمبر تھا بی سی 348 تھا، اور یہ ہونڈا سوک کی گاڑی کا نمبر تھا جو فیصل بینک سے مورگیج پر نکلوائی گئی تھی، 2014 کا ماڈل ہے، ان صاحب کو بھی مبارک ہو کہ ان کی ہوندا سوک بی ایم ڈبلیو میں کنورٹ ہو گئی ہے۔
ارشد شریف نے وائٹ کلر کی تیسری بی ایم ڈبلیو گاڑی کا کلپ چلایا، جس کا رجسٹریشن نمبر سی ایس 787 تھا، اور یہ 2007 میں رجسٹرڈ کرائی گئی تھی، اور یہ ٹویوٹا ایکسو گاڑی کا نمبر تھا، اس گاڑی کے مالک عمران مقبول صاحب ہیں۔
اپنا تجزیہ ان الفاظ کے ساتھ دیتے ہوئے مرحوم اینکر پرسن ارشد شریف نے کہا کہ "جس سفر کا آغاز ان جعلی پلیٹس کے ساتھ ہو، جو سی جی 125 بی ایم ڈبلیو میں کنورٹ ہو جائے ، تو جے آئی ٹی کے سامنے جاکر مریم نواز نے سوالات کے جوابات دیئے ہوں گے وہ بھی اسی طرح کے (جعلی) ہوں گے۔”









