عرفی جاوید کو ممبئی میں کرائے پر فلیٹ کیوں نہیں مل پایا؟

بھارتی ماڈل عرفی جاوید نے کہا کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے ممبئی میں کرائے پر فلیٹ کا حصول ناممکن ہوچکا ہے جبکہ مسلمان مالکان کو میرے کپڑوں سے مسئلہ ہوتا ہے، گھر کرائے پر دینے کا والے والدین بننے کی کوشش کرتے ہیں

بھارتی ماڈل عرفی جاوید کو مسلمان ہونے کی وجہ سے ممبئی میں کرائے پر فلیٹ کا حصول ناممکن ہونے کے بعد بولڈ منادل نے اپنا مکان خریدنے کا رادہ ظاہر کردیا ہے۔

بھارتی ماڈل عرفی جاوید نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ابھی ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہائش پذیر ہوں تاہم اس میں مشکلات کی وجہ سے ممبئی میں بڑا فلیٹ کرائے پر حاصل کرنے کی کوشش کی جس میں ناکامی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

توہین مذہب کی بحث، فیصل قریشی اور ان کی صاحبزادی مشکل میں پھنس گئے

عرفی ناے کہا کہ میں ابھی تک کرائے پر مکان تلاش کرنے کے قابل نہیں ہوں۔ مالک، معاشرہ، آپ کے والدین بننا چاہتے ہیں۔ آپ یہ نہیں کرسکتے کہ لڑکوں کو اپنے گھر نہیں بلاسکتے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ نان ویج نہیں بنا سکتے۔ واقعی؟ اپنے بچوں پر توجہ دیں۔ تم مجھے اپنا گھر کرائے پر دے رہے ہو، میرے رشتہ دار نہیں بن رہے، تو چلو اسے ایسے ہی رکھو۔

ان کا کہنا تھا تھا بہت سے لوگ مجھے اکیلی رہنے کی وجہ سے گھر نہیں دیتے جبکہ دوسرا، میں مسلمان ہوں۔ ہندو مالکان کو مسئلہ ہے کہ میں مسلمان ہوں اور مسلمان مالکان کو یہ مسئلہ ہے کہ میں ایسے کپڑے پہنوں گی اور یہ ان کی برادری میں اچھا نہیں بیٹھے گا۔ تو یہ ان کا مسئلہ ہے ۔

عرفی جاوید نے ممبئی میں کرایہ پر مکان تلاش کرنے سے قاصر ہونے کی وجوہات کی لمبی فہرست گنواتے ہوئے کہا کہ ایک اور مسئلہ جو حیرت انگیز طور پر سامنے آیا ہے وہ ہے اداکاروں کو مکانات کرائے پر دینے کی خواہش نہیں کیونکہ لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ اپنی جائیداد میں خودکشی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر