ثاقب نثار پر الزام لگانے والے مرتضیٰ علی شاہ اپنی ہی خبر سے جھوٹے ثابت ہوگئے
مرتضیٰ علی شاہ نے 23 نومبر 2018 کو دی نیوز میں شائع ہونے والی اپنی خبر میں انیل مسرت کی جانب سے سابق چیف جسٹس کی میزبانی کے الزامات کو پروپیگنڈا اور فیک نیوز قرار دیا تھا۔

لندن میں جیو نیوز کے نمائندہ مرتضیٰ علی شاہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزام لگانے کےبعد اپنی ہی خبر کے ذرریعے جھوٹے ثابت ہوگئے۔
مرتضیٰ علی شاہ نے گزشتہ روز سابق چیف جسٹس پر ڈیم فنڈ اکٹھاکرنے کیلیے 2018 میں انیل مسرت کی میزبانی میں دورہ لندن کا الزام عائد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
توہین عدالت کیس: مظفرآباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو نااہل کردیا
90فیصد مردم شماری کے بعد کراچی کی آبادی بڑھنے کے بجائے 15 فیصد گھٹ گئی
مرتضیٰ علی شاہ نے ایک ٹوئٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی دور ہ لندن کے موقع پر انیل مسرت کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ تھاکہ”پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار کا برطانیہ میں پی ٹی آئی کی تقریبات سے خطاب اور انیل مسرت کی مہمان نوازی، آئین پاکستان کے بارے میں کچھ نہیں کہا“۔
Saqib Nisar as chief justice of pakistan addressed PTI events in UK/received hospitality of Aneel Musarrat, said nothing about the constitution of pakistan https://t.co/ZS0Zzu1yrc pic.twitter.com/O8z2YVhVj4
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 10, 2023
مرتضیٰ علیشاہ کا سابق چیف جسٹس پر انیل مسرت کی میزبانی میں رہنے کا دعویٰ خود ان ہی خبر سے غلط ثابت ہوگیا۔ واضح رہے کہ نومبر2018 میں سابق چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ کیلیے کیے گئے دورہ لندن کے موقع پر مرتضیٰ علیشاہ نے 23 نومبر کو دی نیوز میں شائع ہونے والی خبر میں چیف جسٹس ثاقب نثار پر عائد کردہ ان الزامات کو سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا اور فیک نیوز قرار دیا تھا ۔









