عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست مسترد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کی الیکشن کمیشن درخواست کی درخواست کو مسترد کردیا ہے

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت جلد کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں الیکشن کمیشن کی جلد سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت نے پنجاب انتخابات کے لیے رقم نہیں دی، الیکشن کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ وکیل خواجہ حارث نے سوال کیا کہ جلد سماعت کا کیا جواز ہے؟۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ 29 اپریل کی تاریخ الیکشن کمیشن کی مرضی سے لی گئی۔ 2 دن بعد الیکشن کمیشن جلد سماعت کا کہہ رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم نے ایک ماہ کی نہیں 2 دن کی تاریخ مانگی۔ ایسا کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف کیس میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے؟

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کی درخواست ابھی زیر التوا ہے۔ کیس سے فرار کی کوئی صورت نہیں۔ الیکشن کمیشن کی جلد سماعت کی درخواست کا کوئی جواز نہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست خارج کی جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنایا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کیس کی جلد سماعت کی درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ تحاریر