پشاور:قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر 30 اپریل کا ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل
فیصلے کے مطابق وکیل درخواستگزار نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کا شیڈول آرٹیکل 224 کے رو سے غلط ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کی نیشنل اسمبلی کی تین نشستوں پر ہونے والے انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلے سناتے ہوئے ضمنی انتخابات کا انعقاد معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر 30 اپریل کو شیڈول ضمنی انتخابات کیخلاف دائر درخواست پر ضمنی انتخابات معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
مشتاق یوسفزئی کا گورنر کے پی کے پر ٹرانسفر پوسٹنگ سے پیسہ بنانے کا الزام
پشاور ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 30 اپریل کا ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا ہے۔
فیصلے کے مطابق وکیل درخواستگزار نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کا شیڈول آرٹیکل 224 کے رو سے غلط ہے۔
فیصلے کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے شیڈول کو آرٹیکل 223 اور 224 کیمطابق قرار دیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق آرٹیکل 223 اور 224 غور طلب ہے، اسلئے فی الحال ضمنی انتخابات کے شیڈول کو معطل کیا جاتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 223 اور 224 کی وضاحت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے این اے 22 مردان، 24 چارسدہ اور 31 پشاور پر 30 اپریل کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا۔