یو اے ای سے رواں ہفتے ایک ارب ڈالر کی تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے، ذرائع

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یو اے ای حکام سے ایک ارب ڈالر کی تحریری ضمانت کے لیے خصوصی درخواست کی ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کی کوشش ، پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے رواں ہفتے ایک ارب ڈالر کی تحریری ضمانت ملنے کا امکان پیدا ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری خزانہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو اس حوالے سے واشنگٹن میں سائیڈ لائن میٹنگ کے دوران آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

رواں مالی سال 9 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 47 فیصد تنزلی کا شکار

مہنگائی اور خسارے سے جڑی پاکستانی معیشت کی شرح نمو رواں سال 0.5 فیصد رہے گی، آئی ایم ایف

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یو اے ای حکام سے ایک ارب ڈالر کی تحریری ضمانت کے لیے خصوصی درخواست کی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیلئے دوست ملک سے بھی فنانسنگ کی درخواست کی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے اس بات یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ یواے ای سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے معاملات فائنل ہو چکے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے حوالے سے وزیراعظم آفس سے دوست ممالک کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ شرائط پر پہلے سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر