آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: محمد رضوان کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر

بھارت کے سوریا کمار 906 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، محمد رضوان کے 811 اور کپتان بابر اعظم کے 755 پوائنٹس، رضوان اور بابر اعظم کے پاس کیویز کیخلاف سیریز میں پوزیشن بہتر بنانے کا موقع

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ نمبر ون بیٹرسوریا کمار یادیو کےمزید قریب پہنچ گئے۔

محمد رضوان اور بابر اعظم کو نیوزی لینڈکےخلاف پانچ میچزکی سیریزمیں پوائنٹس بہتربنانےکا موقع ملےگا۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم کی کپتان پر شبہات پیدا کرنے پر سوشل میڈیا کا نجم سیٹھی کو کرارا جواب

شعیب اختر بزرگ فاسٹ بولر سے ملنے کے خواہشمند

بھارت کے سوریا کمار یادیو 906 ریٹنگ پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ محمد رضوان 811 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں  ٹاپ فائیو میں کوئی پاکستانی بولر جگہ نہیں بناسکا۔پہلی اور دوسری پوزیشن پر  افغانستان کے راشد خان اور فضل حق فاروقی  براجمان ہیں جبکہ  آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ تیسرےنمبر پرآگئے۔

 سری لنکا کے اسپنر وانندو ہسارنگا کی دو درجےتنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔سری لنکا کےمہیش تھیکشانا پانچویں نمبر پر اور آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کےشکیب الحسن کا پہلانمبر برقرار ہے۔

متعلقہ تحاریر