قمبر میں دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی اور بھتیجی کو قتل کردیا
ملزمان کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی بھی ہوئی ، قمبر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
قمبر میں احمد علی بوھڑ اور ساتھیوں نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی اور بھتیجی کو قتل کردیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قمبر میں ابرو روڈ پر ملزم احمد علی بوھڑ نے اپنے ساتھیوں جبار بوھڑ اور بخت بوھڑ کے ہمراہ کار فائرنگ کرکے دو خواتین کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا ہے۔ قتل ہونے والی خواتین میں ملزم کی بھابھی اور بھتیجی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد کی رہائشی خاتون کا اینکر جمیل فاروقی پر ریپ کی کوشش کا الزام
ساڑھے 12 کروڑ رشوت کا معاملہ: مونس الہیٰ کے فرنٹ مین زبیر خان گرفتار
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 50 سالا ساجدہ بوھڑ اور اس کی نوجوان بیٹی عقیلا بوھڑ کے ناموں سے ہوئی ہے ، جبکہ فائرنگ سے ایک بیٹی انیلا بوھڑ شدید زخمی ہو گئی ہے ، جسے لاڑکانہ اسپتال منتقل کر دیا۔ خواتین لاڑکانہ کے رحمت پور محلہ کی رہائشی تھیں ، قتل کے روز سیشن کورٹ قمبر میں مقدمہ کے سلسلے پیشی پر آئیں ہوئی تھیں۔
سیشن کورٹ کے جج کے سامنے بیان دیتے ہوئے خواتین کا کہنا تھا کہ ہمیں ان ملزمان سے جان کا خطرہ ہے تاہم ملزمان نے عدالت میں بیان حلفی دیا کہ ہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
تاہم سماعت کے بعد ملزمان نے خواتین کی کار کا موٹر سائیکل پر پیچھا کرتے ہوئے ابڑو روڈ ان کو روک لیا اور فائرنگ کردی۔
قمبر پولیس ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں تاہم آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم احمد علی بوھڑ کو گرفتار کرلیا ہے۔









