نیپرا کا بجلی صارفین پر احسان عظیم، بجلی فی یونٹ 0.0006 پیسے سستی کردی
نیپرا نوٹی فیکیشن کے مطابق اس کمی کا اطلاق ایک ماہ کے لئے ہوگا اور صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا۔

نیپرا نے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی ، بجلی سستی کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، بجلی پورے 0.0006 پیسے فی یونٹ سستی کرکے صارفین کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کردیا۔
نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی صارفین کے لئے بجلی ایک پیسے سے بھی کم یعنی 0.0006 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔
نیپرا نے فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس کمی کا اطلاق ایک ماہ کے لئے ہوگا اور صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیے
لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں 11.59 فیصد کمی ریکارڈ
ہفتہ وار تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی مگر ڈالر مہنگا ہوگیا
نیپرا کے مطابق کمی کا اطلاق لائف لائن کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
نیپرا اتھارٹی نے 30 مارچ کو درخواست پر سماعت کی تھی اور کمی کی منظوری دی تھی جسکا آج نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
عوام پریشان ہیں کہ نیپرا بجلی مہنگی روپوں میں اور، سستی پیسوں میں کرتی ہے اور مسلسل حقیقی ریلیف سے محروم رکھا جاتا ہے۔









