ریاست مخالف پروپیگنڈا کے الزام میں مخدوم شہاب الدین کو ایف آئی اے کا نوٹس

ایف آئی اے سائبر کرائمز یونٹ نے یوٹیوبر مخدوم شہاب الدین کو ریاست مخالف پروپیگنڈا کے الزام میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا ہے، ملزم پر ملکی اداروں پر ہرزہ سراہی کے الزمات کے تحت مقدمہ درج ہے

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور ریجن نے مخدوم شہاب الدین کو ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سراہی کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اپریل کو طلب کرلیا ہے ۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور رییجن سے جاری کیے گئے نوٹس میں ملک اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں مخدوم شہاب الدین کو طلب کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

یوٹیوبر میجر ریٹائرڈ عادل راجہ اشتہاری قرار، جائیداد کی ضبطی کا حکم

ایف ائی اے نے مخدوم شہاب الدین پر الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ یوٹیوبر ملی بھگت سے ریاست مخالف پروپیگنڈا کررہا ہے جس کے باقاعدہ مقدمہ درج ہے ۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے نوٹس کے ذریعے مخدوم محمد شہاب الدین ولد محمد اورنگزیب کو ہدایت جاری کی ہے کہ اپنے خلاف الزامات کے دفاؑ میں اپنا موقف ریکارڈ کروانے آئیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ اپنے دفاع میں اپنا ورژن ریکارڈ کرنے کے لیے 14 اپریل کو صبح گیارہ بجے ایف ائی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر پر ذاتی طور پر حاضر ہوں۔

ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ منصفانہ ٹرائل کے عمل کے لیے  پیش نہ ہونے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے یا بیان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر