مافیا پھر سرگرم: ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 25 سے 30 روپے فی کلو اضافہ
نیوز 360 کے سروے کے مطابق 102 روپے میں ملنے والی چینی اب 127 روپے میں جبکہ پیکنگ والی چینی 105 سے بڑھ کو 130 روپے فی کلو میں مل رہی ہے۔
آٹے کے بعد چینی مافیا سرگرم ہوگیا، ملک بھر میں چینی کے ریٹ میں ایک ماہ کے دوران 25 سے 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔
ملک بھر میں آٹے اور گندم کے بحران کے بعد چینی کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ آٹے اور گندم مافیا کے بعد اب چینی مافیا متحرک ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران چینی کے ریٹ میں 25 سے 30 روپے کا اضافہ ہو گیاہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 47.2 فیصد ہو گئی، رپورٹ
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 654 ملین ڈالر سرپلس میں چلے گیا
نیوز 360 کے سروے کے مطابق ملک بھر کے شہروں میں 102 روپے فروخت ہونے والی چینی 127 روپے اور 105 روپے میں فروخت ہونے والی چینی 130 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔
دکان داروں اور گاہکوں کے درمیان چینی کے ریٹ بڑھنے کی وجہ سے تلخ کلامیاں ہو رہی ہیں۔ دکان داروں کا کہنا ہے کہ 100 کلو کی بوری جو 9500 روپے کی تھی اب 12 ہزار 500 روپے تک جا پہنچی ہے۔
اسی طرح 125 روپے میں جو چینی انہیں ملتی تھی ، اب پیکنگ کے بعد 130 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔ عوام کا شکوہ ہے کہ ملک میں آٹے اور گندم کے دام پہلے ہی زندگی اجیرن کیے ہوئے ہیں ایسے میں چینی کے ریٹ میں یکایک اضافے نے مزید مشکلات سے دو چار کردیا ہے۔