روس کے ساتھ خام تیل کی ڈیل فائنل، پہلا کارگو جہاز 24 مئی کو پاکستان پہنچے گا

وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق روسی خام تیل پاکستان کو عالمی منڈی کے مقابلے میں 18 ڈالر فی بیرل سستا ملےگا۔

روس سے خام تیل کا پہلا جہاز 24 مئی کو پاکستان پہنچے گا، جس کی  قیمت عالمی منڈی سے 18 ڈالر فی بیرل سستی ہوگی، پاکستان روسی کرنسی روبل، چینی کرنسی یوان یا متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم میں ادائیگی کرسکے گا۔

روس سے سستے تیل کی درآمد میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور پاکستان اسٹیٹ آئل پی ایس او روس سے تیل کی خریداری کا پہلا تجربہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

پی اے سی نے ایف آئی اے کو 600 نادہندگان کے اثاثے ضبط کرنے کی ہدایت کردی

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بہتری، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 654  ملین ڈالر سرپلس میں چلے گیا

وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق روسی خام تیل کا پہلا کارگو 24 مئی تک پاکستان پہنچے گا۔ روس سے درآمد کیا جانے والا تیل پاکستان کو سستا پڑے گا اور ایک اندازے کے مطابق 24 مئی کی قیمت کے حساب سے پاکستان کو ادائیگی کرنا ہوگی.

اس وقت روس کا خام تیل پاکستان کو عالمی منڈی سے 18 ڈالر فی بیرل سستا مل رہا ہے۔ تاہم قیمت کا حتمی فیصلہ 24 مئی کی اسپاٹ بائینگ کے وقت ہوگا۔ اسی لیے حکام کا کہنا ہے کہ روسی تیل کتنا سستا ملے گا کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

پاکستان نے ابھی روس سے پہلا ٹیسٹ کارگو منگوایا ہے اور تیل کی خریداری کی کمرشل ڈیل پاکستان اسٹیٹ آئل کررہا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان روسی کرنسی روبل، چینی کرنسی یوان یا متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم میں ادائیگی کرسکے گا یوں اس امپورٹ کے لیے پاکستان کو ڈالر کے سہارے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

متعلقہ تحاریر