کنگنا رناوت کا جنسی موضوع پر آزادانہ تبصرہ؛ بیک وقت تعریف و تنقید کا نشانہ بن گئیں

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت  نے کہا کہ لوگوں کو ان چیزوں سے پہچانا جانا چاہیے جو وہ دنیا میں کرتے ہیں، نہ کہ اس سے جو وہ بستر پر کرتے ہیں۔ آپ  ہر جگہ خوشامد نہ کریں

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نےکہا ہے کہ لوگوں سے درخواست کی کہ وہ جنس کو اپنی شناخت کے طور پر استعمال نہ کریں اور اپنی جنسی ترجیحات کو اپنے بیڈروم میں رکھیں۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے صنفی شناخت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں سے درخواست کی کہ وہ جنس کو اپنی شناخت کے طور پر استعمال نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے

کنگنا رناوت کا3.5 لاکھ کا غیرملکی بیگ اٹھاکر قوم کو مقامی اشیا کے استعمال کا درس

کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر صنفی غیر جانبداری سے متعلق کہا کہ  آپ مرد،عورت یاکچھ اور ہو، آپ کی جنس کا آپ کے علاوہ کسی کے لیے کوئی اثر نہیں ہے ،اسے سمجھیں ۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت  نے کہا کہ لوگوں کو ان چیزوں سے پہچانا جانا چاہیے جو وہ دنیا میں کرتے ہیں، نہ کہ اس سے جو وہ بستر پر کرتے ہیں۔ آپ  ہر جگہ خوشامد نہ کریں۔

کنگنا رناوت نے صنفی غیرجانبداری کے  حوالے آزادانہ رائے دیتےہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنی جنسی ترجیحات کو اپنے سونے کے کمرے  اور بیڈ تک رکھنا چاہیے۔

 انہوں نے اپنے مداحوں سے یہ بھی کہا کہ وہ دنیا میں اپنا کام کروانے کے لیے صنفی شناختی کارڈ نہ کھیلیں۔ کنگنا نے جنس کی بنیاد پر فیصلہ نہ کرنے کے بارے میں بات کی۔

کنگنا رناوت کے بیان پر  سوشل میڈیا صارفین نے ایسے حساس موضوع پر کھل کر اداکارہ کی تعریف کی جبکہ اپنے خیالات پر عمل نہ کرنے پر  انہیں ٹرول بھی کیا جا رہا ہے ۔

صارفین نے کہا کہ اپنا گیان دینے سے پہلے یہ سمجھیں اور تجزیہ کریں کہ آپ دنیا اور اس میں موجود لوگوں کو کس طرح دیکھتے ہیں۔ آپ ہی وہ ہیں جو بہت محدود خیال ہیں۔

متعلقہ تحاریر