نیازی ثاقب گٹھ جوڑ عدلیہ پر اثر انداز ہو رہا ہے، عطاء اللہ تارڑ

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سہولت کاری پاکستان کے خلاف سازش ہے آڈیو لیکس کی تحقیقات کروائی جائیں اورنجم ثاقب کو پیش کرکے بتائیں چدھڑ نامی شخص سے کتنے پیسے لیئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ٹکٹ کا کوئی ایک دعویدار نہیں متعدد رشوت کے پیسے دینے ہوتے ہیں جو خان صاحب کے گلہ میں ڈالا جاتا ہے، نگران جج مقرر کرکے عمران خان کو بھرپور موقع دیا کہ نوازشریف اور انکی جماعت کے ہاتھ پیر باندھ دئیے گئے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی ملک احمد خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹوں میں پیسے کی لین دین کے معاملے ثبوت سامنے آ چکے ہیں، اعجاز چوہدری ملاقات کے کروڑوں روپے مانگتے رہے، نجم ثاقب کی آڈیو پر کہاکہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں علحیدہ رکھیں۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خواجہ طارق رحیم ہماری جماعت کے لوگوں کو دھمکی دیتے ہیں لیکن انہیں کہوں گا اگر انکا عمر عطاء بندیال سے تعلق ہے تو ان کے سامنے پیش نہ ہو، ثاقب نثار اور طارق رحیم نے مریم نواز کے متعلق بات کی وہ انہیں زیب نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیے 

مردم شماری  پرتحفظات دھرے رہ گئے، ایم کیوایم اعتماد کا ووٹ دیکر پھر ماموں بن گئی

وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کے ووٹ پر کبھی ہاں کبھی نہ، مریم اورنگزیب کی قلابازیاں

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے میں ٹکٹ دینے کی بات صاف کہی ابو نے ٹکٹ دلوائی، ابو اور عمران خان صاحب کا رابطہ بحال وفعال ہے ٹیریان کیس پر پیغامات دئیے جاتے ہیں عمران خان کے خلاف فیصلہ نہ آئے۔

ثاقب نثار کے بیٹے پر تنقید کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کا بیٹا ٹکٹ کا ایک کروڑ بیس لاکھ روپے لے رہا ہے بس کردیں خدا کا واسطہ ہے، پی ٹی آئی کی محبت میں سابق چیف جسٹس  نے نیازی آف شور سروسز کا کیس تو اسے صادق و امین قرار دے دیا۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ  چدھڑ نے صوبائی کے ممبران اعجاز چوہدری کو الگ الگ پیسے دیئے چھ کروڑ روپے پی ٹی آئی ٹکٹ کا ریٹ ہے، جلیل شرقپوری کو ٹکٹ اس لئے نہیں ملی کیونکہ پورے پیسے نہ دے سکے ، جس طرح ٹینڈر آتا ہے اسی طرح پی ٹی آئی ٹکٹ کےلیے کم بولی والوں کو ریویو کمیٹی میں ڈال دیا جاتا ہے۔

معاون خصوصی برائے قانون کا کہنا تھا کہ پیسوں والے ٹرک کی آڈیو مظاہر نقوی کے خلاف چھ ریفرنس دائر کئے آج تک سماعت کےلئے مقرر نہیں کئے گئے، کیا ثاقب نثار بیٹے کی آڈیو تحقیقات ہوں گی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو نااہل کرکے ملک کو معاشی تباہی کی گئی اس کا کون ذمہ دار ہے، نواز شریف کو عمران خان کےلئے جو سازش پہلے کی اب بھی جاری ہے ثاقب نثار کی باقیات بس کردیں ملک کو تباہ کر دیاہے۔ نیازی ثاقب گٹھ جوڑ عدلیہ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ انصاف ہوتا نظر آنا چاہئیے کون سیاستدان ہے جس نے اربوں روپے کا غبن کیاہو بیٹی یا توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہ آئے، طارق رحیم اور ثاقب نثار عمران خان کو ریلیف دلوا رہے ہیں یہ کرپشن کے بھی حصہ دار بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون اربوں روپے کہاں ہیں سیلاب والے پیسے کہاں گئے، پتہ نہیں خان صاحب کیا استعمال کرتے ہیں جنرل باجوہ نے میری وفاقی حکومت گرا دی اور پھر میں نے اور باجوہ نے مل کر میری پنجاب و وفاق کی حکومت گرا دی پتہ نہیں دماغی طورپر ٹھیک ہے یا نہیں۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سہولت کاری پاکستان کے خلاف سازش ہے آڈیو لیکس کی تحقیقات کروائی جائیں اورنجم ثاقب کو پیش کرکے بتائیں چدھڑ نامی شخص سے کتنے پیسے لیئے، سائفر انکوائری ، فارن فنڈنگ کا کیس لاہور ہائی کورٹ میں ہیں، بندیال کے سامنے جسٹس قاضی فائز عیسی کھڑے میری فیملی کی آڈیوز آ رہی ہیں جب اپنے اوپر بیتی تو پتہ چلا ، عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کی جاتیں تو یہ نہ ہوتا۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نوازشریف ، مریم نواز، شاہد عباسی پر ناحق کیسز تھے، لاہور ماسٹر پلان کا نوے ارب روپے والا کہاں گیا ہے، مونس الٰہی بھاگتے نہ اور باپ کے ساتھ کھڑے ہوتے، پرویز الٰہی کے خلاف سازش ظلم و زیادتی ہوئی ذمہ دار مونس الٰہی ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات چلتے رہیں گے مثبت کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احسن جمیل گجر ، فرح گوگی اور بشری بی بی اکٹھے ہوئے تاکہ اپنے بندہ لگوائیں، مراد راس حماد اظہر فواد چوہدری کو ٹکٹ نہیں ملی، عثمان بزدار، عثمان ڈار سمیت تیسرا نام بھی ع سے آتا ہے، اصل سیسلین مافیا فرح گوگی اور بشری بی بی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ظل شاہ کو کس نے مارا سرکاری گاڑی والے کے بارے میں حکومت پوچھ کر رہی ہے، فرقہ عمرانیہ ہے جس میں خاتون کہتی دور حاضر کا پیغمبر ہے مذہب کو سیاست سے دور رکھ دیں ، فرقہ عمرانیہ نے لوگوں نے نہیں بنایا بین الاقوامی فرم سے فرقہ عمرانیہ کو پروان چڑھایا گیا۔

متعلقہ تحاریر