شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد گرفتار
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے کامیابی سے گرفتار کر لیا گیا۔
سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران کمانڈر سمیت سات دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع میران شاہ کے عام علاقے میں کارروائی۔
یہ بھی پڑھیے
ڈی آئی خان سیکورٹی فورسز کی کارروائی، بدنام زمانہ ٹی ٹی پی کمانڈر دو ساتھیوں سمیت ہلاک
سابق آرمی چیف کا بیان غلط انداز میں نقل کیا گیا، دفاع وطن کیلیے ہمیشہ تیار ہیں، پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو کامیابی سے گرفتار کر لیا گیا”۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشتگرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، خاص طور پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا ہے کہ "علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا”۔