آغا خان فنڈ ساڑھے تین ارب روپے کے عوض حبیب بینک کے شیئرز خریدے گا

حبیب بینک حکام نے اسٹاک ایکسچینج حکام کو آگاہ کیا کہ  ہمارے اسپانسر آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ تین اعشاریہ 53 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے عوض بینک میں اضافی حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے

آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ(اے کے ایف ای ڈی) نے حبیب بینک لمیٹڈ  (ایچ بی ایل) کے حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

حبیب بینک لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حکام کو بتایا ہے کہ آغا خان فنڈ برائے اقتصادی ترقی (اے کے ایف ای ڈی) 3 ارب 53 کروڑ روپے کے عوض بینک کے  مزید حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

یو بی ایل نے شوکت ترین کے تباہ حال سلک بینک کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی

اسٹاک فائلنگ کے مطابق آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ نے حبیب بینک  حکام کو  ایک  مئی 2023 کو ایک  خط کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ وہ اوپن مارکیٹ سے کمرشل بینک کے اضافی حصص حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسٹاک فائلنگ میں بتایا گیا ہے کہ اے کے ایف ای ڈی  کے مطابق  مزید شیئر کی خریداری کے لیے جمع شدہ ڈیویڈنڈز جوکہ 3 ارب 53 کروڑ روپے  ہیں  کو استعمال میں لایا جائے گا جو واپس نہیں کیے گئے ہیں۔

حبیب بینک حکام نے اسٹاک ایکسچینج حکام کو آگاہ کیا کہ  ہمارے اسپانسرآغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ تین اعشاریہ 53 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے عوض بینک میں اضافی حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اسٹاک فائلنگ کے مطابق آغا خان فنڈ نے ایچ بی ایل کے حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ حبیب بینک کے شیئرز کی مذکورہ خریداری قابل اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کے مطابق ہوگی۔

یاد رہے کہ آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ  ایک غیر منافع بخش بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ ہے جو ترقی پذیر دنیا کے مخصوص خطوں میں اقتصادی صلاحیت اور مواقع پیدا کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ناصر عبداللہ حسین لوطہ نے سمٹ بینک کے اکثریتی حصص اور انتظامی کنٹرول حاصل کرلیا

اے کے ایف ای ڈی کے اداروں میں کمرشل بینک، مائیکروفنانس بینک، انشورنس کمپنیاں، اور نو ممالک میں پراپرٹی ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ کمپنیاں شامل ہیں، جن میں سے کچھ مقامی اسٹاک ایکسچینج میں درج ہیں۔

 اے کے ایف ای ڈی  ایک  نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا ہے جس میں 90 سے زیادہ الگ الگ پروجیکٹ کمپنیاں ہیں جبکہ 5 ہزار 500 افراد کو ملازمت  دیتا ہے جبکہ گروپ کی آمدنی 4 ارب امریکی ڈالر ہے ۔

متعلقہ تحاریر